Ads

Wednesday, May 26, 2010

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے درد‏‏‏‏ مندانہ اپیل

HTML clipboard ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے درد‏‏‏‏ مندانہ اپیل
 جناب عالی! ھم کراچی کے شہری طویل عرصے سے شہرمیں ذلت ورسوائی کی زند‏گی گذاررہے ہیں- ہرروزھماری عزت نفس کومجروح کیا جاتا ہے۔ ھم میں سے اکثروہ ہوتے ہیں جواعلی تعلیم یافتہ ھیں، عزت دارگھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اورتہذ‏یب وتمدن کواپنی اساس سمجھتے ہیں- ہم تمام اپیل کنند‏گان میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جنہیں دن میں کئی مرتبہ ذلت و رسوائی کے وارسہنے پڑتے ہیں۔

 جناب عالی! ہماری ذلت اوررسوائی کے ذمہ دارکراچی کے ٹرانسپورٹرہیں۔ سب جانتے ہیں کہ یہ ایک مافیا ہے جوکراچی کے شہریوں کا خون چوس رہی ہے اورانکو معاشی نقصان پہنچانے کے ساتھہ ساتھہ ذھنی اذ‏یت بھی پہنچارہی ہے۔ آپکے قیمتی وقت کو ضا‏ئع کئے بغیرہم آپ سے گذارش کرنا چاہتے ہیں کہ کچھہ عرصہ قبل آپکی زیر قیادت شہری حکومت نے شہریوں کواس عذاب سے نکالنے کیلئے گرین بسوں کا انقلابی تصور پیش کیا اوراسے عملی جامہ پہنایا۔ گرین بسیں چلنا شروع ہوئیں تو ان میں سفرکرنے والوں کی خوشی دیکھنے کے فابل تھی۔ ہرمسافرایم کیوایم کواورالطاف حسین کودعائیں دے رہا تھا کہ انہوں نے ہمیں روزروزکی جسمانی اورذھنی اذ‏یت سے نجات دلائی۔ ان بسوں نے کراچی کے شہریوں کوجوآرام وراحت اورسکون واطمینان دیا اسے صرف وہی محسوس کرسکتا ہے جوکراچی کی خستہ حا‏ل، ازکاررفتہ ٹرانسپورٹ میں سفرکرتا رہا ہو۔

 جناب عالی! ھماری خوش بختی کے یہ د‏ن شائد زیادہ نہیں تھے۔ شھری حکومت کے خاتمے کے ساتھہ ہی ان بسوں کوختم کرنے کی سازشیں شروع ہوگئی ہیں۔ گاڑیاں دانستہ خراب کرکے سڑکوں سے ہٹائی جارہی ہیں۔ سات منٹ کے وقفے سے چلنے والی بسیں اب 25 سے 50 منٹ کی تاخیرسے آتی ہیں۔ ڈرائیورزاوردیگرعملہ بھی اب اپنے فرائض سے غفلت برتنے لگا ہے۔

 اب خبر یہ ہے کہ سٹی گورنمنٹ کے ایڈمنسٹریٹر کو خیال آیا ہے کہ یہ بسیں سٹی گورنمنٹ کے لئے خسارے کا باعث بن رہی ہیں لہذا انہیں بند کردیا جائے۔ اوراسکے لئے تین ماہ کا وقت بھی مقررکرلیا گیا ہے۔

 جناب عالی! آپ سے انتہائی دردمندانہ اپیل ہے کہ ان بسوں کو بند ہونے سے بچایا جائے، اس سروس کوشہر کے دیگرعلاقوں تک وسعت دی جائے اورانکی انحطاط پذیر کارکرد‏‏‏‏‏‏‏‏گی کو بہتر بنایا جائے۔ ہم تمام اہلیان کراچی ھمیشہ آپکے لئے دعاگو رہے ہیں اورسمجھتے ہیں کہ ہماری مجموعی شہری زندگی میں اب تک جوبہتری آئی ہے وہ آپکی شاندارقیادت ہی سے ممکن ہوئی ہے۔ ہمیں کامل یقین ہے کہ اس شہر کے تمام مسائل صرف آپکی قیادت میں ہی حل ہونگے۔ خدا آپکی عمرمیں برکت عطا فرمائے اورآپکو صحت والی زندگی عطا فرمائے ۔ آمین

 اہلیان کراچی اورجملہ مسافران گرین بس

Ads